Sunday, September 15, 2024

بلاول بھٹو کیلئے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے گئے

بلاول بھٹو کیلئے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے گئے
June 4, 2018
کراچی (92 نیوز) الیکشن دو ہزاراٹھارہ کے لئے کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشتوں کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوار کاغذات وصول کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے لئے قومی اسمبلی کے حلقے 246 کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے گئے ہیں۔ کراچی میں قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشتوں کی تعداد پینسٹھ ہے لیکن پہلے ہی دن سینکڑوں امیدواروں میدان میں آگئے۔ دو سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات حاصل کر لئے ۔ پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری کراچی سے الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ فارق ایچ نائیک نے بلاول بھٹو کےلئے قومی اسمبلی کے حلقے 246 کے کاغذات حاصل کر لئے۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے لئے طاہر اکبر نے کاغذات حاصل کئے۔ حافظ نعیم الرحمان کے لئے قومی اسمبلی کےحلقے 247 کے کاغذات حاصل کئے گئے ہیں۔ جنرل سیٹوں کے لیئے سٹی کورٹ اور مخصوص نشستوں کے لیئے الیکشن کمیشن سے فارم جاری کئے جارہے ہیں۔ سندھ کے الیکشن کمشنر یوسف خٹک کہتےہیں، ایک شناختی کارڈ پر پانچ کاغذات نامزدگی فارم وصول کئے جا سکتے ہیں۔ کاغذات آٹھ جون تک حاصل کیے جا سکیں گے۔