Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلاول بھٹو کومنانے کیلئے زرداری سمیت اہم پارٹی رہنماؤں نے دوبئی میں ڈیرے جمالئے

بلاول بھٹو کومنانے کیلئے زرداری سمیت اہم پارٹی رہنماؤں نے دوبئی میں ڈیرے جمالئے
May 27, 2015
کراچی(92نیوز)پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کو منانے اور عملی سیاست میں دوبارہ لانے کے لیے  کوششیں تیز کردیں اور بلاول کے ساتھ مشاورت کے لیے آصف زرداری سمیت پارٹی کے اہم رہنما دبئی میں موجود ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک بار پھر بلاول بھٹو کو منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری کے دبئی روانہ ہونے کےبعد انکی ہمشیرہ فریال تالپور نے پیر کی شام دبئی میں پی پی کے چیرمین بلاول بھٹو اور بختاور بھٹو سے ملاقات کی، سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں تینوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی پی کی جانب سے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو منانے کی کوششیں تیز کردی گئیں ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔