Saturday, October 1, 2022

بلاول بھٹو کرپٹ لوگوں کو پارٹی سے نکال دیں : ذوالفقار مرزا

بلاول بھٹو کرپٹ لوگوں کو پارٹی سے نکال دیں : ذوالفقار مرزا
حیدرآباد(92نیوز)ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ کرپشن اور دہشت گردی میں ملوث لوگوں کے خلاف اب گلی کوچوں میں جنگ ہوگی، بلاول بھٹو کرپٹ لوگوں کو پارٹی سے نکال باہر کریں حیدرآباد کے علاقے نسیم نگر چوک پر قومی عوامی تحریک کی جانب سے  کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف دیئے جانے والے دھرنے کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی نوابشاہ میں پہلے 30 ایکڑ زمین تھی جو اب بڑھ کر 40 ہزار ایکڑ ہوچکی ہے۔ کراچی میں ڈھائی سو سال پرانی زمینیں بحریہ ٹاؤن کو اس طرح دے دی گئیں جیسے وہ آصف زرداری کے والد حاکم زرداری کی ملکیت ہو۔ انہوں نے کہا کہ زرداری نے غریب خاتون کے پلاٹ پر قبضہ کرکے زرداری ہاؤس بنایا، ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے لاڑکانہ میں فوج اور ایجنسیوں سے محترمہ کے قاتلوں کو پکڑنے کے بجائے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا جو انہوں نے سچ ثابت کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور الطاف حسین ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، جانتا ہوں کہ آرمی چیف چوروں کو کبھی نہیں چھوڑیں گے، ذوالفقار مرزا نے کہا کہ دہشت گرد، کرپٹ اور ضمیر فروش لوگوں کے خلاف جنگ اب سڑکوں اور گلی کوچوں میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرست لیڈر شپ کو دعوت دیتا ہوں کہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں ان کے ساتھہ چلنے کو تیار ہوں، دھرنے سے قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے بھی خطاب کیا۔