کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 19جنوری کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی ڈی ایم فیصلوں سے اختلاف یا اسلام آباد جانے سے گریز، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے 19 جنوری کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بلاول بھٹو زرداری کی 19 جنوری کو عمرکوٹ روانگی کا امکان ہے، وہ عمرکوٹ میں پارٹی عمائدین سے ملاقات کرینگے۔ 18 جنوری کو عمرکوٹ ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ اور 19 جنوری کو علی مردان شاہ کی برسی ہے۔
الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم دھرنے میں پیپلزپارٹی کا وفد شریک ہوگا۔ پی ڈی ایم نے انتخابی دھاندلیوں، فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔