Wednesday, November 29, 2023

بلاول بھٹو کا ہائیکورٹ بار آمد پر شاندار استقبال ،وکلاء سیلفیاں بناتے رہے

بلاول بھٹو کا ہائیکورٹ بار آمد پر شاندار استقبال ،وکلاء سیلفیاں بناتے رہے
January 11, 2016
لاہور(92نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری کی لاہورہائیکورٹ بار آمد پروکلا ءکا شاندار استقبال بلاول کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے بینظیر بھٹو کے بیٹے کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑے تعداد ہائی کورٹ میں امڈ آئی۔ تفصیلات کےمطابق بلاول بھٹو زرداری لاہور ہائی کورٹ بار پہنچے تو بار کے صدر پیر مسعود چشتی، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چودھری اعتزاز احسن، سردار لطیف کھوسہ، منظور وٹو، فرحت اللہ بابر اور دیگر نے ان کا استقبال کیا پیپلز لائرز فورم کے وکلا نے نعروں کی گونج میں پارٹی قائد کو خوش آمدید کہا۔ کراچی شہدا ہال میں گنجائش کم ہونے کی وجہ سے بوہڑ والے احاطے اور کیانی ہال میں بڑی سکرینیں لگا کر بلاول بھٹو کا خطاب سننے کیلئے وکلا کے بیٹھنے کا بندوبست کیا گیا۔ بلاول بھٹو اسٹیج سے اتر کر وکلاءمیں گھل مل گئےوکلا نے بھی موقع کو غنیمت جانتے ہوئے خوب سیلفیاں بنائیں اور آٹو گراف بھی لئے۔خطاب مکمل کرنے کے بعد بلاول جیسے ہی ہائی کورٹ سے روانہ ہونے لگے تو سکیورٹی کے باوجود لوگوں کی بڑی تعدادان کے گردجمع ہو گئی اور وزیراعظم بلاول کے نعرے لگائے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے ہاتھ ہلا کر نعروں کے جواب دئیے اور ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے۔