Friday, October 7, 2022

بلاول بھٹو کا گوجر خان پہنچنے پر شاندار استبقال، نوازشریف کی پالیسیوں نے ملک تباہ کر دیا: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا گوجر خان پہنچنے پر شاندار استبقال، نوازشریف کی پالیسیوں نے ملک تباہ کر دیا: بلاول بھٹو
راولپنڈی (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گوجر خان پہنچ گئے جہاں کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ کارکنوں کی جانب سے گل پاشی بھی کی گئی۔ گوجر خان پہنچنے پر انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پوٹھوار سے خصوصی لگاؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مٹی میں میری ماں کا خون شامل ہے۔ مجھے اپنی ماں شہید کا مشن پورا کرنا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تخت لاہور نے پوٹھوار کے ساتھ جنوبی پنجاب سلوک کیا ہے۔ ن لیگ اور نوازشریف کی پالیسیوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ خطاب کے بعد وہ میرپور روانہ ہو گئے جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔