Friday, February 23, 2024

بلاول بھٹو کا شہبازشریف کے عشائیے میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

بلاول بھٹو کا شہبازشریف کے عشائیے میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ
May 24, 2021

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر کی پی ڈی ایم کو متحرک کرنے کی کوششوں کو جھٹکا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شہبازشریف کے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بلاول بھٹو کے علاوہ دیگر کچھ جماعتوں کے رہنماء بھی شہبازشریف کے عشائیے میں شریک نہیں ہوں گے۔ جے یو آئی (ف) کے مولانا فضل الرحمن عشائیے میں شریک ہوں گے۔

ادھر ‏سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی بھی شہبازشریف سے ملاقات متوقع ہے، چودھری نثار آج پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف بھی اٹھائیں گے۔