Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلاول بھٹو کا ای وی ایم سے متعلق قانون کی منظوری کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

بلاول بھٹو کا ای وی ایم سے متعلق قانون کی منظوری کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
November 17, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ای وی ایم سے متعلق قانون کی منظوری پر عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا ووٹنگ مشین زبردستی پاس کرائی جارہی ہے۔ اپوزیشن کے اعتراضات قبول نہیں تو ہم اگلا الیکشن ہی نہیں مانتے۔ متحدہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کے خلاف احتجاج کرے گی۔ اگر سب مل کر قانون سازی کرتے تو اگلا الیکشن متنازعہ نہیں ہو گا۔

 بلاول بھٹو نے اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کے حق کی بھی حمایت کی اور کہا واشنگٹن میں ووٹ لاہور کے لیے ڈالا جائے اور نکلے سبی سے تو ایسے ووٹ کو ہم نہیں مانتے۔ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے۔ اپوزیشن کے اعتراضات نہیں مانتے تو اگلا الیکشن تسلیم نہیں کریں گے۔ ہم بھارت کے جاسوس کو این آر او نہیں دینے دیں گے۔ پٹرول سستا کریں ہم حکومت کا ساتھ دیں گے۔