Friday, September 30, 2022

بلاول بھٹو نے چیئرمین نیب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

بلاول بھٹو نے چیئرمین نیب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
 لاہور (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین نیب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا نیب کو بند کیا جائے کیونکہ یہ مخالفین کیخلاف استعمال ہو رہا ہے۔ یہ بات تو سپریم کورٹ نے بھی کہہ دی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا ون یونٹ سے آدھا پاکستان چلا گیا، سینیٹ الیکشن میں پھر دھاندلی ہوئی تو سسٹم کسی کے ہاتھ میں نہیں رہے گا۔ ہم آئین کا دفاع کریں گے، حکومت کیخلاف کافی کچھ کرسکتے ہیں۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا حکومت نے ہر پاکستانی کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا، کیا آج پاکستان کرپشن فری ہے؟ پی ٹی آئی والے بھی مان رہے ہیں پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے۔ کوشش ہے اے پی سی جلد ہو جائے، شہباز شریف کو قیادت کرنی چاہئے۔ بلاول بھٹو نے کہا حکومتی کرپشن پر بات کرو تو احسان اللہ احسان  کی دھمکی آتی ہے۔ نیب کے سیاسی قیدیوں کو سپریم کورٹ کے آرڈر کے بعد رہا کیا جائے۔ عمران خان وزیراعظم رہے تو پاکستان کی جمہوریت کو نقصان ہو گا۔