Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلاول بھٹو نے چودھری نثار کو خراب کارکردگی والا وزیرقرار دیدیا

بلاول بھٹو نے چودھری نثار کو خراب کارکردگی والا وزیرقرار دیدیا
December 17, 2016

لاہور(92نیوز)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان  نے  دھواں دھار پریس کانفرنس میں سیاسی حریفوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، جس پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری  نے بھی  جوابی وار  میں انہیں خراب کارکردگی  والا وزیر قرار دیکر خوب کچوکہ دیا جبکہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کو  اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔

تفصیلات کےمطابق سانحہ سول اسپتال کوئٹہ  پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ نے سیاسی ماحول کو  گرما دیا ، چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول  بھٹو نے چودھری نثار کی تنقید کا جواب  اپنے ٹویٹس میں دیا اور انہیں خراب کارکردگی والا وزیر قراردیدیا،،بلاول کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ حکومت کو ان کے  چاروں مطالبات کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ ن  لیگ  کو ناکام لیگ  قرار دیتے ہوئے بلاول کاکہنا تھاکہ  حکومت کو رپورٹ پر ایکشن لینا ہی پڑے گا،حکمرانوں کے مزید ایک بھی روز اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نظر نہیں آتا ۔ بلاول کاکہنا تھا کہ چودھری نثار غلط کہتے ہیں انکی والدہ کی کوئی آف شور کمپنی نہیں تھی ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کاکہنا تھا کہ چوری کے بعد سینہ زوری کرنا  ن لیگ کا شیوہ ہے  انکوائری  رپورٹ  ن لیگ کیخلاف چارج شیٹ ہے ،،ان کاکہنا تھا کہ چودھری  نثار مستعفی نہیں ہوتے تو  عدالت عظمیٰ  اس کا  نوٹس لے  اور  وکلا اور شہریوں کی شہادت کا ذمہ دار قرار دیکر  انہیں وزارت سے الگ کیا جائے ۔