Saturday, July 27, 2024

بلاول بھٹو نے عمران خان کی تحریک احتساب کی حمایت کر دی

بلاول بھٹو نے عمران خان کی تحریک احتساب کی حمایت کر دی
August 7, 2016
لاہور (92نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی نے عمران خان کی تحریک احتساب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاناما پیپرز نے شریف خاندان کی کرپشن کو بے نقاب کر دیا۔ حکمرانوں کو اپوزیشن کے ٹی او آرز ماننا اور حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی نیک خواہشات تحریک احتساب شروع کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے اور اس حق کو استعمال کرنے والوں کو سزا دینے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاناما پیپرز دنیا میں کرپشن کا سب سے بڑا سکینڈل ہے جس نے شریف خاندان کی کرپشن کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر صورت اپوزیشن کے ٹی او آرز ماننا اور حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔