Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلاول بھٹو نے شہبازشریف کو قاتل اعلیٰ پنجاب قرار دے دیا

بلاول بھٹو نے شہبازشریف کو قاتل اعلیٰ پنجاب قرار دے دیا
February 28, 2018

کراچی ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو قاتل اعلیٰ پنجاب قرار دے دیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو حق ہے جسے چاہیں پارٹی صدر منتخب کریں مگر شہباز شریف کو ابھی میٹرو ، آشیانہ اسکیم کا جواب دینا ہے ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ عوام کو کیوں نکالا سے کوئی غرض نہیں ، عوام غربت،بے روز گاری اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔