Sunday, December 4, 2022

بلاول بھٹو نے بجٹ منظور ہونے کی صورت میں سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی

بلاول بھٹو نے بجٹ منظور ہونے کی صورت میں سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ منظور ہونے کی صورت میں سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، ایسا ہوا تو سڑکوں پر آجائیں گے۔ بجٹ عوام دشمن ہے، تاریخ کے سب سے زیادہ ٹیکسز لگے اور مہنگائی ہوئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بولے مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ غریب کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں ٹڈی دل فصلوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ عوام ہر طرف سے نقصان اٹھا رہے ہیں۔ ان کا معاشی قتل روکنا ہے۔ وفاقی حکومت فوری طور پر مسئلے کا حل کرے۔ بلاول نے مزید کہا چاہتے ہیں سب کے ساتھ انصاف ہو۔ معاشی اور انسانی حقوق پر پیپلزپارٹی نہ کل سمجھوتہ کرتی تھی نہ آج کرے گی۔