Saturday, February 24, 2024

بلاول بھٹو سے لاڑکانہ کے ارکان اسمبلی،پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،سیاسی امور پر گفتگو

بلاول بھٹو سے لاڑکانہ کے ارکان  اسمبلی،پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،سیاسی امور پر گفتگو
October 25, 2018
لاڑکانہ ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے  لاڑکانہ کے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پارٹی وسیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی سے نوڈیرو ہاؤس میں ملاقات کرنے والوں میں نثار کھوڑو ،خورشید جونیجو، سہیل انور سیال ، حزب اللہ بگھیو، برہاں  چانڈیو،  محمد علی بھٹو  نے ملاقات کی ۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے منتخب نمائندوں کوعوامی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کی تاکید کی ۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے ارکان عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔