Monday, October 3, 2022

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا اہم اجلاس

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا اہم اجلاس

کراچی ( 92 نیوز ) بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پیپلزپارٹی کےاہم رہنماؤں کااجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں خورشید شاہ،فریال تالپور،نثارکھوڑو، وزیراعلی سندھ اور دیگر نے شرکت کی ۔
جواں سال قائد کا سوال یہی تھا کہ اب کیا کریں ۔ سیاسی سمندر کا رخ کیسے موڑیں ۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر چھائے سیاہ بادلوں پر بھی غور ہوا ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی بڑھتی مقبولیت نےمخالفین کی نیندیں حرام کردیں، ۔مخالفین اوچھے ہتھکنڈے پراترآئے ہیں ۔ پیپلزپارٹی اگلے انتخابات میں ملک بھر سے کامیاب ہوگی ۔
مفاہمت کے جادوگر آصف زرداری وزیراعلی ہاوس پہنچے، انتظامی و حکومتی کاکردگی پر بریفنگ لی ۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کچھ وزرا کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ۔
ملاقات میں سیاسی ماحول اور لیگی قیادت کی جانب سے بھیجے گئے پیغام پر بھی غور ہوا۔