Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلاول بھٹو زرداری کی رضا ربانی کیساتھ ملاقات کے بعد پلان بی پر عملدرآمد تیز

بلاول بھٹو زرداری کی رضا ربانی کیساتھ ملاقات کے بعد پلان بی پر عملدرآمد تیز
March 10, 2018

کراچی (92 نیوز) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر بلاول بھٹو کی رضا ربانی کے ساتھ ملاقات کے بعد پلان بی پر عملدرآمد تیز ہو گیا ۔ پی پی پی کے مطابق آج زرداری ہاوس میں پلان بی پر اہم مشاورت ہو گی ۔ آصف زردادی اور بلاول بھٹو پلان بی پر سینئر قیادت سے مشاورت کریں گے ۔
ذرائع پی پی کے مطابق پلان بی میں بلاول بھٹو کا کلیدی کردار ہے ۔ بلاول بھٹو چیئرمین سینٹ کیلئے رضا ربانی کے حامی ہیں ۔
پی پی قیادت کا موقف ہے کہ عمران خان کے فیصلے سے اپوزیشن کو نقصان اور نون لیگ کو فائدہ ہو گا ۔