Friday, September 30, 2022

بلاول بھٹو زرداری کی رابطہ عوام مہم کی تیاری

بلاول بھٹو زرداری کی رابطہ عوام مہم کی تیاری
کراچی ( 92 نیوز ) بلاول بھٹو زرداری نے رابطہ عوام مہم کی تیاری شروع کر دی ۔ بلاول بھٹو زرداری کراچی سے لاڑکانہ تک مختلف شہروں سے ہو کر گزریں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بعض عناصر نہیں چاہتے تھے کہ بھٹو کا نواسہ اسمبلی میں آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بحران سے دو چار ہے ، انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں، پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی بنائی جائے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہونا چاہیے، کالعدم تنظیموں سے تعلق پر3وزرا کو ہٹایا جائے۔