Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلاول بھٹو زرداری کی حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد چودھری برادران سے بھی ملاقات

بلاول بھٹو زرداری کی حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد چودھری برادران سے بھی ملاقات
March 7, 2021

لاہور (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری پنجاب کی سیاست میں متحرک ہو گئے۔ حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد چودھری برادران سے بھی ملاقات کی۔

 بلاول بھٹو نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ حمزہ شہباز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا سڑکوں پر سیاست بھی کرنی ہے ، پارلیمنٹ بھی خالی نہیں چھوڑیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ کیلئے مسلم لیگ ق سے مدد مانگی جس پر چودھری برادران نے انکار کر دیا۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ بلاول ہمارے گھر آئے ہیں انکی عزت کرتے ہیں لیکن بطور اتحادی حکومت کو پہلے ہی یقین دہانی کروا چکے ہیں۔ حکومت کے اتحادی ہیں اور بطور اتحادی سینیٹ میں بھی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ ہمارا شیوہ نہیں کہ کسی سے ایسا وعدہ کریں جو ہمارے اصولوں کے خلاف ہو۔

ملاقات میں مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے قمر زمان کائرہ، جمیل سومرو شریک ہوئے۔