Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلاول بھٹو زرداری کی اراکین کانگریس سمیت اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں

بلاول بھٹو زرداری کی اراکین کانگریس سمیت اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں
February 8, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں اراکین کانگریس سمیت  مختلف اہم امریکی شخصیات سےملاقاتیں کیں۔ بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر سپیشل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کیلئے امریکا کے دورے پر ہیں ،جہاں انکی سائیڈ لائن پر امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی ،امریکی سفیر برائے بین المذاہب ہم آہنگی سیم  برون بیک سمیت کئی ممتاز شخصیات  سے ملاقاتیں  ہوئی ، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الاقوامی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر اعتزازاحسن بھی موجود تھے ۔ کشمیری رہنمائوں سے ملاقات میں بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، بھار فورسز مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم کر رہی ہیں۔