Saturday, July 27, 2024

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کو بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی اجازت دے دی

 بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کو بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی اجازت دے دی
April 18, 2017
لاہور (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی اجازت دے دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کو بجلی دینے کے جو وعدے کیئے تھے وہ پورے نہیں کیئے عوام بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے بلبلا اٹھے ہیں لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ۔ احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کا اعلان پارٹی ترجمان چوہدری منظور آج پریس کانفرنس کے دوران دیں گے ۔۔ شیڈول آنے کے بعد مختلف شہروں میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جایئں گے۔