Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو کٹھ پتلی قراردیدیا

بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو کٹھ پتلی قراردیدیا
January 29, 2019
نوڈیرو (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو کٹھ پتلی قراردیدیا۔ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کیخلاف ڈٹ جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کو علم نہیں وفاق کی بنیادیں کتنی کمزور ہو چکی ہیں، نیب کی پھرتیاں صرف اپوزیشن کو گرفتار کرنے کے لیے کیوں ہیں؟۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پروفیسروں کو گرفتار کیا جاتا ہے، لیکن علیم اور علیمہ خان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔ انہوں نے بلوچستان کے لاپتہ افراد اورگلگت بلتستان کے حقوق کیلئے آواز بھی اٹھائی۔