Saturday, July 27, 2024

بلاول بھٹو زرداری نے طارق روڈ کا افتتاح کردیا

بلاول بھٹو زرداری نے طارق روڈ کا افتتاح کردیا
April 16, 2017
کراچی (92نیوز)پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں طارق روڈ کا افتتاح کردیا کہتے ہیں اس رفتار سے ترقیاتی کام ہوتے رہے تو عوام میں حکومت کی نیک نامی ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق چئیرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے طارق روڈ کا افتتاح کردیا،دو کلو میٹر طویل ٹریک چھپن کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہوا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات جام خان شورو اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے،بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر اس تیز رفتاری سے کام ہوتا رہا تو سندھ حکومت کا نام ہوگا۔ روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا سوال ہوا تو بلاول بھٹو زرداری نے بال مقامی تاجر کے کورٹ میں ڈال دی۔ وزیر بلدیات جام خان شورو کا کہنا تھا کہ کراچی میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے دس ارب کا فنڈ رکھا گیا ہے، سب سے زیادہ منصوبے کراچی کو دیے گئے ہیں۔ چئیرمین پیپلز پارٹی نے شاہراہ فیصل پر بلوچ کالونی میں روڈ کے توسیعی منصوبے مکمل ہونے کا بھی افتتاح کیا۔