Friday, September 20, 2024

بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرزکی ڈگری حاصل کرلی

بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرزکی ڈگری حاصل کرلی
May 9, 2015
لندن(ویب ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرزکی ڈگری حاصل کرلی۔ بختاوراورآصفہ بھٹو زرداری نے اپنے بھائی کو ٹویٹر کے ذریعے مبارکباد دی  جبکہ سابق صدرآصف زرداری نہ تقریب میں شریک ہوئے اورنہ ہی مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق کئی روز سے منظر عام  سے غائب   پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری حاصل کرلی ہے۔ بلاول بھٹو کےاپنے  والد سے اختلافات کی افواہیں بھی  گردش میں ہیں دونوں جانب سے ان افواہوں کا ذمہ دار میڈیا کو قرار دے کر ان کی تردید کی جاتی رہی ہے لیکن بیٹے کے فارغ التحصیل  ہونے کی تقریب میں سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے شرکت نہ کرنے سے سوالیہ نشان ضرورلگ گیاہے۔ دوسری جانب آصفہ  اور بختاور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرجاری اپنے پیغام میں بلاول کو جدیدتاریخ اورسیاست میں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کرنے پرمبارکباد دی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آصف زرداری کب اپنے بیٹے کوماسٹرزکی ڈگری حاصل کرنے پرمبارکباد دیتے ہیں۔ 2