Saturday, July 27, 2024

بلاول بھٹو زرداری سے مراد علی شاہ کی ملاقات ، شہریوں کی اموات کے واقعات پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری سے مراد علی شاہ کی ملاقات ، شہریوں کی اموات کے واقعات پر تبادلہ خیال
April 17, 2019

 کراچی (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں پولیس کے ہاتھوں شہریوں کی اموات کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ نے پولیس کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق احسن کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی لیاقت نیشنل اسپتال بھی آمد ہوئی جہاں انہوں نے غلط انجکشن لگنے سے مفلوج ہونے والی بچی نشوہ کی عیادت اور والد سے ملاقات کی۔  کہتے ہیں ایسے واقعات کی روک تھام ضروری ہے، پولیس کے ایسے واقعات پر فوری ایکشن نہ لینے  کا گلہ بھی کر دیا۔

 اُدھر سعیدغنی نے بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری وفاق پر ڈال دی۔ بولے صوبائی حکومت کو پولیس سے لاتعلق کرنے سے حالات سنگین ہوئے۔