بلاول بھٹو دو روزہ دورہ پر نواب شاہ پہنچ گئے
نواب شاہ(92نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے آبائی شہر نوابشاہ میں دو روزہ دورے پر نواب شاہ پہنچ گئے جہاں وہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کارکنوں میں ٹکٹ تقسیم کریں گیں۔
تفصیلات کےمطابق پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنے آبائی شہر اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کے ساتھ زرداری ہاوس نواب شاہ پہنچ گئے بلاول کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئےجبکہ بلاول بھٹو زرداری آج ڈسٹرک مٹیاری اور نواب شاہ کے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی رہنماوں سے بھی بات چیت کریں گیں ۔
دوسری جانب ڈسٹرک مٹیاری کے اساتدہ نے بلاول زرداری کی آمد پر زرداری ہاوس کے سامنے تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرے میں شریک شرکاء کا کہنا تہا کہ تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہمارے گھروں کے چولھے بھی ٹھنڈے پڑ گئے ہیں تاہم زرداری ہاوس کی سیکیورٹی نے اساتدہ کو ڈرا دھمکا کر وہاں سے بھگا دیا ۔
واضح رہے کہ بلاول کی آمد پر میڈیا کو بھی کوریج کرنے سے روک دیا گیا ۔