Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلاول بھٹو خصوصی طیارے پر کراچی پہنچ گئے

بلاول بھٹو خصوصی طیارے پر کراچی پہنچ گئے
August 30, 2015
کراچی(92نیوز)پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو  زرداری اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ خصوصی طیارے میں کراچی پہنچ گئے ہیں سابق صدر زرداری کی بہن فریال تالپور بھی  کراچی پہنچی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق چیئر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری دورہ پنجاب کے بعد اپنی بہن کے ہمرا کراچی پہنچ گئے انہوں نے پنجاب کے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں  اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے   پارٹی کو فعال کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔ دورہ پنجاب کے بعد بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچ گئے انکے ہمراہ ان کی ہمشیرہ بھی تھیں سابق صدر زرداری کی بہن اور بلاول کی پھوپی فریال تالپور بھی کراچی پہنچ گئیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے بعد پی پی قیادت کی کراچی آمد کو غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔