Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلاول بھٹو جہاں سے چاہیں الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں : راجہ پرویز اشرف

بلاول بھٹو جہاں سے چاہیں الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں : راجہ پرویز اشرف
December 24, 2016

لاہور(92نیوز)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جہاں سے چاہیں الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں منتخب ہونے  پر وہ قائد حزب اختلاف بن جائیں گےجبکہ دو ہزار  اٹھارہ کےانتخابات کےبعد وہ وزیراعظم کے اُمیدوار ہونگے۔

 تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام این بی سی ایٹ نائنٹی ٹو میں بات چیت کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بلاول بھٹو دو ہزار اٹھارہ میں وزیراعظم کے اُمیدوار ہو نگے۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آصف زرداری کسی ڈیل کے تحت ملک سے نہیں گئے تھے ۔ ملک سے جانا اور اب واپس آنا  اُن کا اپنا فیصلہ ہے ۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ انتخابات سے کسی کی مقبولیت کا پتہ نہیں لگایا جا سکتا آج تک جتنے بھی الیکشن ہوئے سب پر سوالیہ نشانہ ہیں ۔۔