Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلاول بھٹو اپنے چارنکات سندھ حکومت کے سامنے رکھیں : مریم اورنگزیب

بلاول بھٹو اپنے چارنکات سندھ حکومت کے سامنے رکھیں : مریم اورنگزیب
December 11, 2016

راولپنڈی(92نیوز)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اپنے چار نکات سندھ حکومت کے سامنے رکھیں، سندھ حکومت نہ مانے تو پھر وزیر اعظم کے پاس آئیں۔

تفصیلات کےمطابق راولپنڈی  میں گل داؤدی کی نمائش کے افتتاح  کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پھولوں کی نمائش اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں دہشت گردی میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو چار مطالبات اپنی سندھ حکومت سے منوائے، نواز شریف سے ان مطالبات کا تعلق نہیں۔  

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج کا پاکستان ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان ہے، پاکستان اب کسی کنٹینر یا جھوٹی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی کو پہلی بار ٹرانسپورٹ کا انفرا سٹرکچر دیا،پنجاب کی ترقی پر دیگر صوبوں سے تنقید ہوتی ہے کہ اور صوبوں میں یہ چیزیں موجود نہیں۔ وزیر اعظم نے کراچی میں بھی ٹرانسپورٹ کا تحفہ دیدیا ہے۔گل داؤدی کی نمائش  15 دسمبر تک  جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔