Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلاول بھٹو آج کوئٹہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے

بلاول بھٹو آج کوئٹہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے
August 8, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج کوئٹہ پہنچیں گے، جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے کوئٹہ میں عوامی اجتماع کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پی پی ترجمان کا کہنا ہے، نواب ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی اہم سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گی۔