Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلاول بھٹو آج سے جنوبی پنجاب کا ا ہم دورہ شروع کرینگے

بلاول بھٹو آج سے جنوبی پنجاب کا ا ہم دورہ شروع کرینگے
March 26, 2016
رحیم یارخان(92نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوآج  سےجنوبی پنجاب کادورہ شروع کررہے ہیں  وہ رحیم یار خان میں خان جمالدین والی میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے سیاسی ناقدین کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹوکے اس دورہ سے کارکنوں میں نیا ولولہ پیدا ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کےمطابق بلاول بھٹو سندھ سے نکل کرجنوبی پنجاب کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکزبنانے جارہے ہیں وہ رحیم یار خان میں خان جمالدین والی میں شام چھ بجے جلسےسے خطاب کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹوکے جنوبی پنجاب کےجلسے کے بعد جیالوں کا جوش پورے پنجاب میں سنبھالا نہیں جائے گا جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سیاسی ناقدین کہتے ہیں کہ رحیم یارخان ہمیشہ سےہی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے اور ہر سیاسی جماعت نے یہاں سے اکثریت حاصل کرنے کی کوشش کی  تاہم  ضلع کو پیپلزپارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جس کی بڑی وجہ سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود ہیں جو اس ضلع میں بہت اثرو رسوخ رکھتے ہیں۔ سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی پنجاب میں آمد ن لیگ سمیت  تمام سیاسی جماعتوں کے لئے کسی بڑے چیلنج سے کم  نہیں ہوگی۔