Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلاول بھٹو اور فضل الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ ، 18ویں ترمیم پر سمجھوتہ نہ کرنے پر اتفاق

بلاول بھٹو اور فضل الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ ، 18ویں ترمیم پر سمجھوتہ نہ کرنے پر اتفاق
April 27, 2020

کراچی ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں  این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں آئینی ترمیم سے متعلق حکومتی بیان پر مشاورت کی گئی ۔

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان  ٹیلیفونک رابطے میں  18 ویں آئینی ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے پر اتفاق ہوا ۔  فضل الرحمان نے شہباز شریف ، محمود اچکزئی ، میاں افتخار اور آفتاب شیر پاؤ کو بھی ٹیلیفون کئے ۔

دونوں رہنماؤں میں  اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی سے متعلق مشاورت بھی کی گئی ۔