Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلاول بھٹوکی جناح ہسپتال آمد ،زخمیوں کی عیادت کی

بلاول بھٹوکی جناح ہسپتال آمد ،زخمیوں کی عیادت کی
March 30, 2016
لاہور(92نیوز)پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جناح اسپتال میں سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کی کہتے ہیں کہ وہ یہ دُکھ  اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے  ساتھ ہیں سندھ حکومت نے  جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے فی کس پانچ لاکھ روپے امدادکاا اعلان کردیا۔ تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو پارٹی رہنماوں  اور وزیراعلی سندھ کے ہمراہ  جناح  ہسپتال پہنچے انہوں نے زخمیوں  کو گلدستے  اور مٹھائیاں پیش کیں زخمیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ متاثرین  کا درد اچھی طرح  جانتے ہیں اس حوالے سے مدد کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ  نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ۔ اس موقع پر سائیں سے ایک صحافی  نے  پنجاب میں آپریشن  سے متعلق سوال کیا مگر اس سے پہلے کہ قائم علی شاہ جواب دیتےان کے گارڈزانہیں کھینچ کرلےگئے ۔ بلاول بھٹو کی آمد  کے موقع پر پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے جس کے باعث پیپلز پارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک اور خرم جہانگیر وٹو ہسپتال میں داخل نہ ہو سکے جس پر فائزہ ملک نے اسمبلی میں تحریک استحقا ق لانے کا اعلان کیا۔