Saturday, July 27, 2024

بلاول اور آصفہ کے آنے تک وہ پیپلزپارٹی کا جھنڈا سنبھالے رکھیں گے:آصف زرداری

بلاول اور آصفہ کے آنے تک وہ پیپلزپارٹی کا جھنڈا سنبھالے رکھیں گے:آصف زرداری
April 26, 2015
کراچی(92نیوز)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کہتے ہیں کہ کپتان  کو ایک الیکشن چوری ہونے کا دکھ ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، چین کے ساتھ تعلقات کا آغاز پیپلزپارٹی نے کیا آنے والی سرمایہ کاری کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے، بھارت کشمیریوں کو تنگ نہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے لیاری کے ککری گراؤنڈ میں بڑے جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اُن کی بھارت کے ساتھ کوئی کاروباری مجبوریاں نہیں ہیں،اس لئے  بھارتی حکومت اُن کے کشمیری بھائیوں  کو تنگ نہ کرے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کا آغاز پیپلزپارٹی کے دور میں ہوا تھا چین سے آنے والی سرمایہ کاری کو کسی صورت سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے اور اقتصادی راہداری میں بلوچوں کے حقوق کو بھی یقینی بنائیں گے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول اور آصفہ کے آنے تک وہ پیپلزپارٹی کا جھنڈا سنبھالے رکھیں گے۔ اُنہوں نے لیاری کو ایک مرتبہ پھر امن کا گہوارہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے لیاری کیلئے ایک ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں جلسے کرنے  کا بھی اعلان کیا۔ 2 3