Sunday, September 15, 2024

بلال آصف کا باولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

بلال آصف کا باولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار
October 6, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس بائیو مکینیکل لیب نہ ہونے کا ایک اور بڑا نقصان ہوا ہے سعید اجمل، حفیظ کے بعد آف اسپنر بلا ل آصف کے باﺅلنگ ایکشن کو بھی مشکوک قرار دے دیا گیا،زمبابوے کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے بلال آصف کے باﺅلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق بلال آصف کےباولنگ ایکشن کے مشکوک ہونے کی رپورٹ کی تصدیق پی سی بی کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔ بلال آصف نے حالیہ ختم ہونے والے سیزن میں گیارہ میچز میں بتیس وکٹیں لیں لیکن حیران کن طور پر پی سی بی کا کوئی بھی ایمپائر یا ریفری اسے مشکوک قرار نہ دے سکا  لیکن جیسے ہی بلال آصف نے انٹر نیشنل کرکٹ میں قدم رکھے ہیں تو دوسرے ہی میچ میں ان کا ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے،بلا ل آصف کو آئی سی سی قوانین کے مطابق چودہ روز میں ٹیسٹ دے کر اپنا ایکشن کلئیر کروانا ہے اس دوران انہیں باﺅلنگ کرنے کی اجازت ہو گی۔