Saturday, July 27, 2024

بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن کلیئر

 بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن کلیئر
October 30, 2015
دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی آف سپنر بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن درست قرار دیدیا گیا ۔ آئی سی سی کے مطابق بلال آصف کا باولنگ ایکشن درست قرار دیدیا گیا ہے ۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بلال آصف کی تمام گیندیں 15ڈگری سے اندر رہی ہیں اس لئے اب بلال آصف کو باولنگ کرانے کی اجازت ہوگی ۔ واضح رہے کہ بلال آصف کا باولنگ ایکشن پاک زمبابوے  کے درمیان کھیلے جانیوالے تیسرے ون ڈے میں رپورٹ ہوا تھا جس میں انہوں نے پانچ وکٹیں لی تھیں ۔ باولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کےبعد بلاول آصف نے چنئی میں موجود آئی سی سی کی منظورشدہ لیبارٹری  میں باولنگ ٹیسٹ کرایا تھا جسے اب کلیئر قرار دیا گیا ہے ۔