Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاق المدارس نے استحکام پاکستان کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا

وفاق المدارس نے استحکام پاکستان کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا
March 29, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وفاق المدارس پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا حنیف جالندھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مدارس کیخلاف کارروائی کے بجائے ناکامی کا اعتراف کرے۔ انہوں نے سانحہ گلشن اقبال پارک کو مدارس سے جوڑنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے کی آڑ میں مدارس کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ مولانا حنیف جالندھری نے کہا کہ بغیر کسی تصدیق کے مدرسے کے طالبعلم کو خودکش حملہ آور بنا دیا گیا۔ انہوں نے زور دیا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں سے مذاکرات کرے۔ دوسری جانب وفاق المدارس نے استحکام پاکستان کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ استحکام پاکستان کانفرنس 3 اپریل کو لاہور میں منعقد ہونا تھی۔