Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ ، پاکستان نے نیپال کو شکست دیدی

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ ، پاکستان نے نیپال کو شکست دیدی
January 9, 2018

گوجرانوالہ ( 92 نیوز ) بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ  میں پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے  شکست دے کر دوسرا میچ بھی جیت لیا ۔ بدر منیر نے 76 گیندوں پر شاندار 126 رنز بنا لئے ۔

پاکستان اور نیپال کی بلائنڈ ٹیموں کے درمیان میچ گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ۔

 نیپال نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 40 اووز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 258رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان نے جارحانہ انداز سے اننگ کا آغاز کیا اورمقررہ ہدف 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا ۔

پاکستان کی جانب سے بدر منیر نے 76گیندوں پر 126رنز کی شاندار اننگ کھیلی اورمین آف دی میچ قرار پائے ۔

پاکستان اپنا تیسرا میچ 12 جنوری کو بھارت کے خلاف دبئی میں کھیلے گا ۔