Saturday, July 27, 2024

بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے بنگال ٹائیگرزکو 151رنز سے شکست دیدی

بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے بنگال ٹائیگرزکو 151رنز سے شکست دیدی
February 7, 2017

کراچی (92نیوز) ایک دو نہیں متواتر ساتویں فتح، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بنگال ٹائیگرزکو 151 رنز سے شکست دےدی۔ پاکستانی بلے باز ریاست خان نے سنچری بھی داغ دی۔ تفصیلات کے مطابق شاہینوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ بلائنڈ ورلڈ ٹی 20 کپ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر میگا ایونٹ میں ساتویں فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز بنا ڈالے جس میں ریاست خان کی شاندار سنچری بھی شامل ہے۔ ریاست خان نے 52 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنائےاور ناٹ آئوٹ رہے جبکہ ان کا ساتھ بدرمنیرنے 93 اور کپتان محمدجمیل نے 72 رنز بنا کر دیا۔

بنگال ٹائیگرز نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو یکے بعد دیگرے اس کے کھلاڑی پویلین کی راہ دیکھتے رہے سوائے ایم ڈی ملک کے جنہوں نے 61 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی اور یوں شاہینوں کے خلاف شکست اس کا مقدر بنی۔