Saturday, July 27, 2024

بلائنڈ ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان نے لگاتارچھٹی کامیابی حاصل کرلی

بلائنڈ ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان نے لگاتارچھٹی کامیابی حاصل کرلی
February 6, 2017

کرناٹک (ویب ڈیسک) بلائنڈ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنا مسلسل چھٹا میچ بھی جیت لیا۔ گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری مستحکم کر لی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ کرناٹک کے شہر الور میں کھیلا گیا۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں پر سو رنز بنائے۔ پاکستان نے ایک سو ایک رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر چھٹے اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا۔   بدرمنیر نے ساٹھ اور محمد جمیل نے انتیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔

پاکستان اب تک کے تمام چھے میچز جیتنے کے بعد ٹیبل میں اٹھارہ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ دوسرے میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔ گرین شرٹس اپنا اگلا میچ کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلیں گے۔