Sunday, December 3, 2023

بغل میں چھری منہ میں رام رام !!! بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2پاکستانی شہید، 5شدید زخمی

بغل میں چھری منہ میں رام رام !!! بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2پاکستانی شہید، 5شدید زخمی
August 4, 2015
لاہور (92نیوز) بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا۔ سیالکوٹ کے قریب بجوات سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد شہید ہو گئے۔ دو خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی فائرنگ سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت ایک طرف مذاکرات کی دعوتیں دینے لگا تو دوسری طرف بھارتی سکیورٹی فورسز کی سیز فائر کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نے بجوات سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے بائیس سالہ عدنان شہید ہو گیا جبکہ گاوں سگیال میں 12 سالہ آصف بھی بھارتی جارحیت کا نشانہ بنا۔ دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی بھی ہوگئے۔ پنجاب رینجرز کے منہ توڑ جواب پر دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیا گیا ہے۔