Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بغداد : ہسپتال میں آگ لگنے سے 12نومولود جان کی بازی ہار گئے

بغداد : ہسپتال میں آگ لگنے سے 12نومولود جان کی بازی ہار گئے
August 11, 2016
بغداد (ویب ڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد کے ہسپتال میں آگ لگنے سے ہسپتال کا میٹرنٹی وارڈ جل گیا۔ دھواں بھرنے سے بارہ نومولود جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق عراق کے سب سے بڑے ہسپتال کے زچہ و بچہ وارڈ میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں بارہ نو مولود جان کی بازی ہار گئے جبکہ باقی بچوں اور خواتین کو دوسرے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کی پیدائش قبل از وقت ہوئی تھی اور وہ دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔