Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بغداد کے 2فائیو اسٹار ہوٹلوں کے باہر بم دھماکے، کار بم دھماکوں میں دس افراد ہلاک، تیس زخمی

بغداد کے 2فائیو اسٹار ہوٹلوں کے باہر بم دھماکے، کار بم دھماکوں میں دس افراد ہلاک، تیس زخمی
May 29, 2015
بغداد (ویب ڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو فائیو اسٹار ہوٹلوں کی پارکنگ میں کار بم دھماکوں میں دس افراد ہلاک جبکہ تیس افراد زخمی ہو گئے۔ بغداد کے مرکز میں واقع ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں پہلا دھماکہ ہوا جہاں اکثر حکومتی شخصیات کے اجلاس اور پریس کانفرنسز منعقد کی جاتی ہیں۔ چند منٹ بعد ہی ایک اور ہوٹل دھماکے سے گونج اٹھا۔ عراق میں کئی برسوں سے رات کے اوقات میں نافذ کرفیو کو رواں سال ہٹا لیا گیا تھا جس کے بعد رات گئے بم دھماکوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ داعش کے رمادی پر قبضے کے بعد ایک بار پھر عراق میں بدترین خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔.
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔