Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بغداد کے قصبے خان بنی سعد میں خودکش کار بم دھماکہ، سو سے زائد افراد ہلاک، کئی عمارتیں تباہ، تین روزہ سوگ کا اعلان

بغداد کے قصبے خان بنی سعد میں خودکش کار بم دھماکہ، سو سے زائد افراد ہلاک، کئی عمارتیں تباہ، تین روزہ سوگ کا اعلان
July 18, 2015
بغداد (ویب ڈیسک) عراق میں خودکش کار بم دھماکے میں سو سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حملے میں کئی عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔ بغداد کے شمال مشرقی قصبے خان بنی سعد میں عیدالفطر کے موقع پر مارکیٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد شاپنگ میں مصروف تھی، اس دوران ایک کار میں سوار خودکش حملہ آور نے گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ حملے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ریسکیو ٹیمیں لاشوں کو ملبے سے نکالنے میں مصروف ہیں۔ دیالا پولیس کمانڈ کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ دھماکے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج شروع کر دیا اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے۔ دیالا کی صوبائی حکومت نے سانحہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران تمام تفریحی پارکس کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔