بغداد میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ،آٹھ افراد ہلاک
بغداد (92 نیوز) عراقی دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں آٹھ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بغداد کے ضلع صدر سٹی کی ایک مسجد میں دو بم دھماکے ہوئے ،جن کی شدت سے آس پاس گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دھماکے ہتھیاروں سے بھرے باکس میں ہوئے جسے اُس وقت ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جارہا تھا ۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔
صدر سٹی کا علاقہ سیاسی رہنما مقتدیٰ الصدر کے زیر کنٹرول ہے ۔