بغداد میں دو خودکش دھماکے ، جان بحق افراد کی تعداد 28 ہو گئی

بغداد (92 نیوز)عراق کے دارالحکومت بغداد میں دوخودکش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد28 ہوگئی۔
خبرایجنسی کے مطابق دھماکے میں 73افراد زخمی بھی ہوئے، دھماکے وسطی بغداد کے کمرشل علاقے میں ہوئے، حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایاگیا۔