Sunday, September 25, 2022

بغداد ، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 6 مظاہرین ہلاک

بغداد ، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 6 مظاہرین ہلاک
بغداد ( 92 نیوز) عراق کے دارالحکومت بغداد  میں حکومت مخالف مظاہرین پر سکیورٹی فورسز نے فائرنگ  کر دی جس سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے احرار پل کے قریب مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔ دوسرا واقعہ شاترا قصبہ میں پیش آیا جہاں ایک شخص ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ،  عراق میں بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے اور مظاہرین حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان مظاہروں کا سلسلہ ایک ماہ سے جاری ہے جس کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 250 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔