Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بعض وکلا معاونت کے بجائے ججز کیساتھ بدتمیزی کرتے ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد

بعض وکلا معاونت کے بجائے ججز کیساتھ بدتمیزی کرتے ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد
December 4, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس گلزار احمد کہتے ہیں بعض وکلا معاونت کے بجائے ججز کیساتھ بدتمیزی کرتے ہیں۔

ہفتہ کے روز چیف جسٹس گلزار احمد نے پنجاب بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وکلا کا کام قانون بتانا، عدالت میں ثبوت اور دلائل دینا ہے، بعض وکلا معاونت کے بجائے ججز کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں، بار کونسلز وکلا کی تربیت کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ ماتحت عدلیہ کا بہت بُرا حال ہے، حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ جب تک اقدامات نہیں اٹھائیں گے حالات بہتر نہیں ہوں گے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے مزید کہا وکلا اور ججز ایک دوسرے کے خلاف نہیں جاسکتے، گھر کی حفاظت مل کر ہی ہوگی۔