Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بعض سیاستدان اپنی کج فہمی سے اقتصادی راہداری منصوبے پر غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں  : شہباز شریف

بعض سیاستدان اپنی کج فہمی سے اقتصادی راہداری منصوبے پر غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں  : شہباز شریف
January 9, 2016
قصور(92نیوز)رائیونڈسےلودھراں تک 367کلومیٹرطویل ریلوےڈبل ٹریک کاافتتاح کردیاگیا وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہناہےکہ بعض سیاستدان اپنی کج فہمی سے اقتصادی راہداری منصوبے پرغلط فہمیاں پیداکررہےہیں ۔ تفصیلات کےمطابق قصورکےعلاقےپریم نگرمیں منعقدہ ریلوےڈبل ٹریک کی تقریب کےمہمان خصوصی وزیراعلی پنجاب تھے تقریب میں شہبازشریف نےاپنی حکومت کی جانب سے شروع کیےگئے منصوبوں کاتفصیل سے ذکرکیا ان کاکہناتھاکہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈورکےتحت پنجاب میں اڑھائی ارب جبکہ سندھ میں نوارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی۔ وزیراعلی پنجاب کاکہناتھاکہ پنجاب نے حالیہ این ایف سی ایوارڈمیں اپنےحصےسے55ارب دوسرے صوبوں کودئیے،ہماری قربانی سے ہی این ایف سی ایوارڈمنظورہوا۔ ریلوےڈبل ٹریک منصوبےکی تکیمل سے نہ صرف لاہورسےکراچی جانےوالی مسافرٹرینوں بلکہ مال بردار گاڑیوں کوبھی بغیرتاخیرکےآنےجانےکی سہولت میسرہوگی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔