Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بطور عدلیہ سربراہ یقین دلاتا ہوں ہم پر کسی کا دباؤ نہیں، چیف جسٹس

بطور عدلیہ سربراہ یقین دلاتا ہوں ہم پر کسی کا دباؤ نہیں، چیف جسٹس
July 22, 2018
کراچی (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی گذشتہ روز کی تقر پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ بطور عدلیہ سربراہ یقین دلاتے ہیں عدالتوں پرکسی کا دباو نہیں۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ اسلام آباد کے ایک جج کا بیان پڑھا ، بہت افسوس ہوا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتیں قانون کی بالا دستی اور آئین کے تحت کام کر رہے ہیں۔ ججوں پر کہیں کوئی دباو نہیں۔ اس طرح کے بیانات ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قانونی کارروائی کریں گے اور حقائق قوم کے سامنے لائیں گے۔ ادھر پی آئی اے ایئرسفاری  کے معاملے کی  سماعت کے دوران چیف جسٹس پی آئی اے کے سی ای او پر شدید برہم ہوئے۔ عدالت نے بیالیس مہمان مسافروں کے اخراجات سی ای او کو اپنی جیب سے ادا کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے سی ای او پی آئی اے کی تقرری کی تحقیقات  کا معاملہ نیب کے حوالے کر دیا۔