Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بصیرپور: نابینا حافظ قرآن خاتون بچوں کی بصارت سے محرومی پر مشکلات کا شکار

بصیرپور: نابینا حافظ قرآن خاتون بچوں کی بصارت سے محرومی پر مشکلات کا شکار
January 15, 2018

بصیر پور (92 نیوز) بصیر پور کے محلہ طارق پورہ کی رہائشی نابینا حافظ قرآن خاتون نجمہ بچوں کی بصارت سے محرومی اور شوہر کی علالت کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے۔
بصیر پور کی رہائشی خاتون نجمہ دختر محمد حنیف تیس سال سے نابینا ہے۔
اپنے بچوں کی بصارت سے محرومی کے سبب پریشانی سے دوچار ہے اور بچوں کے ساتھ لاہور میں محنت مزدوری کر کے دو وقت کی روٹی کمانے اور گزر بسر پر مجبور ہے۔
خاتون پر 2011 میں اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب اس کا واحد نابینا بیٹا عابد علی بی اے کے پیپرز کے قریب بصارت سے محروم ہو گیا اور علاج کیلئے لاہور کے تمام بڑے اسپتالوں میں گیا لیکن سب نے جواب دیدیا۔
خاتون کے دو بیٹے بابر علی اور ساجد جبکہ بیٹی روبینہ بھی پیدائشی نابینا ہیں اور والدہ کے ساتھ لاہور میں محنت مزدوری کرتے ہیں۔
بصارت سے محروم بچوں کا والد بھی گھر میں بیمار پڑا ہے۔
عابد نے نائنٹی ٹو نیوز چینل کی وساطت سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے علاج اور سرکاری ملازمت کا مطالبہ کیا ہے۔